لندن،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): برطانیہ میں کرائے گئے ایک تازہ جائزے کے مطابق اکسٹھ فیصد عوام نے بریگزٹ مذاکرات کے حکومتی طریقہ کار کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کے دن جاری کردہ نتائج کے مطابق ان برطانوی شہریوں کے مطابق وزیر اعظم ٹریزا مے کی طرف سے اس معاملے کو ڈیل کرنے پر تحفظات رکھتے ہیں۔ لندن حکومت کے پاس دو برس کا عرصہ ہے، جس دوران اس نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بارے میں شرائط کو طے کرنا ہے۔